Thursday, March 21, 2019

The new writer: Writers have to become Vloggers



شانتی کے پیغام کے ساتھ سمندطور حاضر ہے۔

یہ زمین اپنی زمین ہے؛ یہاں رہنے والے سارے لوگ اپنے لوگ ہیں۔


پرانے دور کا لکھاری۔

وہ اپنے آپ کو پرانے دور کا لکھاری سمجھتا تھا اور شاید اب بھی سمجھتا ہے۔ اُس پرانے دور کے لکھنے والے جو اپنے آپ کو نمایاں کرنا معیوب خیال کرتے ہیں۔ مگر زمانہ بدل گیا ہے۔ اس دور میں صرف اُس کی بات سنی جائے گی جو سب کے سامنے آ کر، اپنی شکل سب کو دکھا کر، ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی بات کہے گا۔ اب اُسے بھی اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔ اب اُسے زمانے کے ساتھ چلنا ہوگا۔  نئی بات نامی یہ پروگرام سوچ میں اُسی یکسر تبدیلی کا نتیجہ ہے۔

سوشل میڈیا ہم پہ مستقل خیالات کی بارش کررہا ہے۔ یہ بارش مختلف تحاریر، تصاویر، اور ویڈیو کے ذریعے کی جارہی ہے۔ یہ لکھائیاں، یہ تصاویر، یہ ویڈیو ہمارا ذہن بناتے ہیں۔ ضروری ہے کہ سوشل میڈیا پہ جاری ان حملوں کا تجزیہ کیا جائے۔ ان کے بارے میں کھل کر بات کی جائے۔ اپنی زمین، اپنے لوگ نامی اس پروگرام میں یونہی کیا جائے گا۔



کوئی بھی شخص جو روز عنقریب آنے والی اپنی موت کے بارے میں سوچتا ہے کسی بھی دوسرے شخص سے نفرت نہیں کرسکتا۔ ایک خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے آپ بھی ایسے ہی سوچیے۔



زندگی رہی تو اگلے شو کے ذریعے پھر آپ سے ملاقات ہوگی۔

 

No comments:

Post a Comment